چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت میں بہتری
مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت میں بہتری آ گئی، کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا۔ لاہور کے سروسز ہسپتا ل میں زیر علاج سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت میں بہتری آئی ، ماہرین کی ٹیم ان کی طبیعت اور دی جانے والی ادویات سے ہونے والے اثرات کو مانیٹر کررہی ۔دوسری جانب سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جو خوش آئند ہے۔چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی نے کہاکہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت الحمد للہ اب بہتر ہے، دعائیں کرنے اور خیریت دریافت کرنے والے تمام احباب کے شکر گزار ہیں۔