یہ الیکشن مجموعی برتری کیساتھ جیتیں گے:جوبائیڈن
امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے پہلے ہم پنسلوینیا میں پیچھے تھے لیکن اب ہم پنسلوینیا جیتیں گے اور ہم یہ الیکشن مجموعی برتری کیساتھ جیتیں گے،ہم نے امریکا کی تاریخ میں پہلی بار 74 ملین ووٹ حاصل کیے،ہم 24 سال میں پہلی بار ایریزونا میں جیتیں گےجبکہ 28سال میں پہلی بار جورجیا میں بھی جیتیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی عوام نے ہمیں تبدیلی کے لیے مینڈیٹ دیا ہے،عوام نے 74 ملین ووٹوں کیساتھ اپنی آواز سنا دی ہے، لوگوں کی آواز سنی جائے گی،جمہوریت میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن ہماری سیاست کا مطلب مسائل کو حل کرنا ہے، ہم مخالف ہو سکتے ہیں لیکن ایک دوسرے کے دشمن نہیں۔ جوبائیڈن نے مزید کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے،کورونا سے جتنی جانیں گئیں اس کا ازالہ نہیں کر سکیں گے،جو جانیں چلیں گئیں ان کو نہیں بچا سکے لیکن مزید لوگوں کی جانیں بچا سکتے ہیں،کورونا کی وجہ سے2 ملین لوگوں کا روزگار چلا گیا،ہم معاشی پلان کیساتھ مضبوط ریکوری کیطرف جائیں گے۔