کورونا کی دوسری تشویشناک لہر، پاکستان میں احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ آج سے ہوگا
اسلام آباد : کورونا کی دوسری تشویشناک لہر کے پیش نظر ملک بھرمیں احتیاطی تدابیرکےدوسرے مرحلے کا نفاذ آج سے ہوگا، جس میں ماسک نہ پہننےوالوں پر جرمانے کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی دوسری تشویشناک لہر میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اعلان کردہ احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ آج سے ہوگا۔ احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ31جنوری2021 تک رہے گا، جس میں ملک بھرمیں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا۔ دوسرے مرحلے کا نفاذ کوروناکے حساس شہروں میں ہوگا جس میں کراچی، لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان حیدرآباد اور دیگر شامل ہیں۔