جوبائیڈن کو اس طرح غلط طریقے سے صدارت سے متعلق دعویٰ نہیں کرنا چاہیے:ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کو اس طرح غلط طریقے سے صدارت سے متعلق دعویٰ نہیں کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میںاس وقت ممکنہ طور پر جیت حاصل کرنے والے جوبائیڈ ن کے قوم سے خطاب کے بعد ردعمل میں صدارتی امیدوار اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جیت کا دعویٰ میں بھی کرسکتا تھا ، ابھی تو قانونی کارروائی شروع ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کی وضاحت چاہیے کہ گزشتہ دو تین روز سے چلنے والے نمبرز کیسے چل رہے ہیں ؟ ۔ قبل ازیں جوزف بائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہم 300 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیں گے۔