وزیراعظم عمران خان آج یونیورسٹی آف حافظ آباد کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم عمران خان آج حافظ آباد میں یونیورسٹی اور اسپتال سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور میونسپل اسٹیڈیم میں جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج حافظ آباد کا دورہ کریں گے، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ عمران خان اپنے دورے میں یونیورسٹی اور اسپتال سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور حافظ آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے، میونسپل اسٹیڈیم میں جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وزیراعظم کی آمد پر ضلع حافظ آباد میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔