آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ:آج پاکستان کا مقابلہ سکاٹ لینڈجبکہ افغانستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا
آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ میں آج (اتوار) دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ سہ پہر تین بجے ابوظہبی میں افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ شام سات بجے شارجہ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہو ں گی۔