بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر ظہور آٖغا نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو، اراکین صوبائی قومی اسمبلی شریک ہوئے۔ تقریب میں قبائلی سیاسی رہنماوں سمیت اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔ بلوچستان کابینہ کے نو منتخب 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا۔ کابینہ میں شامل وزراء سے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں بی اے پی کے ظہور بلیدی، سردارصالح بھوتانی، سردار عبدالرحمن کھیتران شامل ہیں۔ حلف اٹھانے والوں میں بی اے پی کے نوابزادہ طارق مگسی ،نورمحمدڈومڑ،اکبر آسکانی، محمد خان لہڑی، سکندر عمرانی بھی شامل ہیں۔ حلف اٹھانے والوں میں بی این پی عوامی کے اسد بلوچ اور پاکستان نیشنل عوامی پارٹی کے سید احسان شاہ بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے نصیب اللہ مری، مبین خلجی نے بھی حلف اٹھا لیا۔