ایسا لگتا ہے سوریا کمار یادیو الگ سیارے سے آیا ہے: وسیم اکرم بھی سوریا کمار یادیو کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

سابق کپتان وسیم اکرم بھی بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کی شاندار بیٹنگ پر ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔نجی اسپورٹس چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے کہ سوریا کمار یادیو کسی اور سیارے سے آیا ہے ، وہ کسی بھی کھلاڑی سے مکمل طور پر مختلف ہے اور وہ واحد بیٹر ہے جس نے ٹی ٹوئنٹی 2022 میں اپنے 1000 رنز مکمل کیے ہیں اور وہ پہلے بھارتی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے 1000 رنز مکمل کیے، انہوں نے بھارت کے لیے چوتھی تیز ترین ففٹی کی۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ غیر یقینی کھلاڑی ہے ، ایسا لگتا ہے کہ وہ بے خوف کھلاڑی ہے جو ڈرتا نہیں ہے، جب وہ بیٹنگ کرے تو مزہ آرہا ہوتا ہے۔