سری لنکن کرکٹر پر آسٹریلین خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام، ضمانت مسترد

سری لنکن کرکٹر دھنشکا گوناتھیلاکا کو آسٹریلین خاتون سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور آسٹریلین عدالت نے انہیں ضمانت دینے سے انکار کردیا۔سری لنکن کرکٹر کو 6 نومبر کو رات گئے سڈنی میں سری لنکن ٹیم کے ہوٹل سے گرفتار کیا گیا جہاں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے خاتون کی مرضی کے بغیر ان سے جسمانی تعلق قائم کیا۔انگلینڈ کے خلاف آخری میچ میں شکست کے بعد سری لنکن ٹیم وطن واپس روانہ ہوگئی ہے۔
سری لنکن کرکٹ کے صدر شمی سلوا نے کہا کہ ہم یقیناً گوناتھیلاکا کو سپورٹ کر رہے ہیں لیکن انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔
آج سری لنکن کرکٹ ٹیم نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں خاتون سے جنسی زیادتی کے جرم میں گرفتار گوناتھیلاکا کے ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔سری لنکا نے بلے باز کو ضابطہ اخلاق کی کم از کم تین شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے جہاں ان میں سے کم از کم دو شقوں میں وہ باآسانی بڑی سزا سے بچ سکتے ہیں۔