لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق نیب کی تحقیقات ختم کرنے کی درخواست منظور کرلی

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات ختم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ہائی کورٹ کی جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رانا ثنااللہ کی آمدن سے زائد اثاثوں کی نیب انکوائری کے خلاف سماعت کی۔دوران سماعت نیب کے وکیل فیصل بخاری نے کہا کہ نیب نے عدالتی حکم پر لاہور ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔
رانا ثنااللہ کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے وزیر داخلہ کو منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا اور بعد میں ہائی کورٹ سے ضمانت ہوئی تھی۔