ایم کیو ایم کے تحفظات دور کیے جائیں گے، شرجیل میمن: اداروں کیساتھ ہیں، خواجہ اظہار
کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے، ہماری تمام توجہ اس وقت سیلاب متاثرین کی بحالی پر ہے، صوبے کے 20 فیصد علاقوں میں سیلاب کا پانی جمع ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں انارکی پھیلانے کی سازش کررہی ہے، اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں، ملک کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا بھرپور جواب دیں گے۔انہوں ںے کہا کہ عمران خان نے دنیا کی توجہ سیلاب متاثرین سے ہٹانے کیلئے احتجاج شروع کیا، عمران خان کو ٹیلی تھون کے ذریعے ملنے والی رقم سوشل میڈیا پر استعمال کی جارہی ہے۔