کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس کا آزمائشی سفر
کراچی: شہر قائد میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کی آزمائشی سروس شروع ہوگئی، الیکٹرک بس سندھ آرکائیوز کمپلیکس سے سی ویو تک چلائی گئی، یہ بسیں 20 منٹ میں چارج ہوکر 240 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہ منصوبہ پیپلز بس سروس کے فیز ٹو کے تحت چلایا جارہا ہے۔ آزمائشی بس سروس کے دوران وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن، وزیر محنت سعید غنی، مشیر وزیر اعلیٰ سندھ جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب، سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو اور دیگر نے سفر کیا اور بسوں میں سہولت کا جائزہ لیا۔