کرکٹ ورلڈ کپ: افغانستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء 39 ویں میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں بھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں جہاں افغانستان کی کمان حشمت اللہ شاہدی کے سپرد ہے جبکہ کینگروز کو پیٹ کمنز لیڈ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم میگا ایونٹ میں 7 میچز کھیل کر 5 میں کامیاب ہوئی ہے اور اسے 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ افغانستان کی ٹیم نے بھی ٹورنامنٹ میں 7 میچز کھیل رکھے ہیں جن میں سے 4 میں کامیاب اور 3 میں ناکام رہی ہے۔