نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرقِ وسطی و اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے امور کیلئے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی کی ملاقات
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرقِ وسطی و اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے امور کیلئے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی کی ملاقات. ملاقات میں مشرق وسطی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو. ملاقات میں غزہ میں غاصب صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینوں پر جاری نسل کشی اور مظالم کی بھرپور الفاظ میں مزمت. عالمی قوتوں کو فلسطینیوں پر جاری مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے. ملاقات میں اتفاق. ملاقات میں وزیرِ اعظم اور مولانا طاہر اشرفی نے فلسطین بالخصوص غزہ کی صورتحال کے حوالے سے عنقریب منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کا خیر مقدم کیا. مولانا طاہر اشرفی نے ملک میں بین الامذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا. وزیرِ اعظم نے مولانا طاہر اشرفی کی بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطی و اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح کیلئے کوششوں کو سراہا.