اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت کا اسکولوں میں جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی کااعلان
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہنگامی پریس کانفرنس سموگ کی صورتحال کی وجہ سے لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں 4روز کے لئے ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے۔ محسن نقوی لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔ تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر، سینما، پارکس اورریسٹورنٹ بند رہیں گے۔ مارکیٹیں ہفتے کو بند رکھی جائیں گی۔ شادی ہال، بیکریاں،فارمیسی، پبلک ٹرانسپورٹ اور کنسٹرکشن بند نہیں ہوگی۔ فیکٹریاں بند نہیں کررہے تاکہ مزدور کا چولہا جلتا رہے۔ لاہور کی زمین کو ماحولیاتی ریسٹ کی اشد ضرورت ہے۔ سموگ کسی بھی لحاظ سے اچھی چیز نہیں، بچاؤ اور سدباب ضرور ہے۔ سموگ کی وجہ سے بچوں اور بزرگوں کو سانس اور آنکھوں کے امراض لاحق ہو رہے ہیں۔ انڈیا میں پاکستان سے 4گنا زیادہ فصلوں کی باقیات جلائی جاتی ہیں، جس سے سموگ بڑھتی ہے۔ سرحد پار فصلوں کی باقیات جلانے کا براہ راست اثر ہم پر پڑ رہا ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے ماحولیات / سموگ میں ماہرین ماحولیات اور صحت کی سفارشات کی روزشنی میں فیصلے کیے گئے ہیں۔ سموگ سے متعلق اجلاس میں 10نومبر کو چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہفتے کے دن مارکیٹیں بند رہیں گئی، جمعہ کو مارکیٹیں بند کرنے کے بارے میں تاجروں سے مشاورت کی جائے گی۔ بھارت کے شہر دہلی میں بھی چھٹی اور دیگر فیصلے کئے گئے تو سموگ کے صورتحال میں بہتری آئی۔ 4دن سرگرمیاں معطل کرنے کے فیصلوں کا مقصد سموگ کے لیول کو کم کرنا ہے۔ میری اپیل ہے کہ بچے اور بزرگ ماسک ضرور پہنیں۔ چھٹی کا فیصلہ عارضی ہے صرف اسی ہفتے کیلئے نافذ العمل ہوگا۔ ماحولیاتی ایمرجنسی کے تحت سخت فیصلے کیے جار ہے ہیں۔ محسن نقوی صوبائی وزراء، عامر میر، بلال افضل، ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او، اور کمشنر لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے