وزیراعظم کی  محمد آصف کو دوحہ میں  آئی بی ایس ایف چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد

Nov 07, 2024 | 16:14

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی محمد آصف کو دوحہ میں انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ ورلڈ سنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباددی ہے،وزیراعظم نے کہا کہ محمد آصف نے تیسری مرتبہ بین الاقوامی چیمپئن شپ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،محمد آصف کے اہل خانہ اور اسکے کوچ بھی اس فتح پر مبارک کے مستحق ہیں،عالمی چیمپئین شپ جیتنے کیلئے محمد آصف نے شب و روز محنت کی جس کیلئے وہ لائق تحسین ہیں ،پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھیل میں میدانوں میں پاکستان کو نام روشن کر رہے ہیں،حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں،عالمی مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کو تیاری کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزیدخبریں