بادشاہی مسجد سیر کے لیے آئی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری ایکشن کرواتے ہوئے گرفتار کروا دیا۔ خاتون نے 15 پر کال کر کے بتایا کہ ملزم میرا اور فیملی کے ساتھ آئی خواتین کا پیچھا کر رہا ہے۔روکنے پر چھوٹی بہن کو تھپڑ مارا اور بدتمیزی بھی کی ہے۔ترجمان سیف سٹیز نے بتایا کہ خاتون نے فوری طور پر 15 پر کال کر کے پولیس کی مدد طلب کی۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو موقع پر بھجوایا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔خواتین کسی بھی عوامی مقام پر خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو فوراً 15 پر کال کریں۔خواتین ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے بھی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے فوری مدد حاصل کر سکتیں ہیں۔
بادشاہی مسجد سیر کے لیے آئی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
Nov 07, 2024 | 16:41