ذرائع کے مطابق حج پیکج اقساط کیساتھ لینےکی اسکیم متعارف کروائی جارہی ہے جو کہ زیادہ سے زیادہ 3 اقساط کے تحت لیا جاسکےگا۔ حج پیکج کی رقم یکشمت کے بجائے ابتدائی تقریباً 2لاکھ فیس کیساتھ درخواست جمع کرائی جاسکے گی۔ حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد 50 فیصد رقم کی ادائیگی لازمی ہو گی جب کہ دیگر رقم حج فلائٹ سےکم از کم ڈھائی ماہ پہلے متعلقہ بینک میں جمع کرانا لازمی ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 12سال سےکم عمر اور مختلف بیماریوں کے شکار افراد بھی حج پر نہیں جاسکیں گے۔ دوران حج انتقال کی صورت میں زرتلافی کی رقم میں بھی 100فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ دوران حج انتقال کی صورت میں زر تلافی کی رقم 10لاکھ سے بڑھا کر 20لاکھ کر دی گئی۔ پرائیویٹ حج آرگنائزز کو ہر حاجی کی انشورنس لازمی کرانے کا بھی پابند کر دیا گیا۔ خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانےکی پالیسی جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شادی شدہ خواتین کو شوہر، غیرشادی شدہ خواتین کو والدین سےاجازت نامہ لینالازمی قرار دیا گیا ہے
وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی تیار کر لی ہے جس کا اعلان جلد ہو گا
Nov 07, 2024 | 18:23