اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں معطل کیا جا رہا ہے: امیرمقام

Nov 07, 2024 | 21:21

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں مطالبات کے لیے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر تشدد کیا جاتا ہے، اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں معطل کیا جا رہا ہے۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، خیبرپختونخوا کے ہزاروں اساتذہ اپنے حقوق کے لیے باہر نکلے، اساتذہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ امیرمقام نے کہا کہ اساتذہ کے حقوق کے لیے ان کا ساتھ دیں گے، خیبرپختونخوا حکومت انتشار پھیلانے کے سوا کچھ نہیں کر رہی، ان کے پاس کارکردگی بتانے کے لیے کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کو خیبرپختونخوا حکومت دھمکیاں دیتی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا احتجاج کے لیے سرکاری وسائل استعمال کرتا ہے، خیبرپختونخوا ہاؤس ہم سب کا ہے اس کو دہشت گردوں کا گڑھ نہ بنائیں۔ امیرمقام نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں ٹرمپ آگیا ان کا کام ہوگیا، پی ٹی آئی والوں کو خام خیالی ہے، امریکا میں کوئی بھی صدر بنے وہ ریاست کی پالیسی کو آگے لے کر چلتا ہے۔ 

مزیدخبریں