ایڈمرل آصف سندھیلہ نےپاک بحریہ کےسربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

پی این ایس نیول ظفرکواٹرزمیں پاک بحریہ کے نئے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،آصف سندھیلا نے پاک بحریہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں،گزشتہ دنوں وزارت دفاع کی جانب سے پاک بحریہ کے نئے سربراہ کے لئے تین نام بھجوائے گئے تھے جن میں سنیارٹی لسٹ میں سرفہرست چیف آف سٹاف وائس ایڈمرل آصف سندھیلہ ، پرنسپل سٹاف آفیسر ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل تنویز فیض دوسرے نمبر پر اور وائس ایڈمرل عباس رضا کمانڈر پاکستانی نیول فلیٹ تیسرے نمبر پر تھے ،صدر آصف علی زدراری نے سنیارٹی کو بنیاد بنا کر آصف سندھیلہ کوپاک بحریہ کا نیا سربراہ مقررکیاہے،آصف سندھیلہ پاک بحریہ کے انیسویں سربراہ ہیں۔