پاکستان میں امریکہ کے خلاف منفی پروپیگنڈے پرسخت تشویش ہے۔ وکٹوریہ نولینڈ
واشنگٹن میں میڈیا کو پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی سے متعلق مختصر پریس بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکہ کے حوالے سے غلط تصویر پیش کی جارہی ہے جو کسی طور پر درست قرار نہیں دی جاسکتی۔ وکٹوریہ نولینڈ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اپنے لوگوں کو امریکیوں کے حوالے سے صحیح تصویر پیش کرے تاکہ وہاں کے عوام میں ہمارے لیے منفی تاثرات میں کمی ہو۔ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ سمیت تعلیمی اور معاشی منصوبوں پر کام کررہا ہے۔