ملتان میں دوسوپولیس ملازمین میں ہرتین میں سے ایک پولیس اہلکار ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مرض میں مبتلا ہے
محکمہ صحت ملتان نے پولیس لائن میں دو سو اہلکاروں کے خون کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کئے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بیالیس پولیس ملازمین ہیپاٹائٹس سی، نو ملازمین ہیپاٹائٹس بی جبکہ تین ملازمین ہیپاٹائٹس بی اور سی میں مبتلاپائے گئے ہیں حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں میں اس مرض کا انکشاف ہونا تشویشناک ہے،رپورٹ میں ایک سو چھیالیس پولیس ملازمین کے ٹیسٹ نیگٹوآئے جنہیں ہیپاٹائٹس کے بچاؤ کے انجکشن لگائے گئے ہیں۔