گستاخانہ فلم کے خلاف دنیا بھرمیں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،لندن جرمنی اور واشنگٹن میں ہونے والوں مظاہروں میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی
لندن میں مقامی تنظیم کیجانب سےگستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج کےدوران مقررین کا کہنا تھا کہ فلم کا ہدف مسلمانوں کےجذبات کوٹھیس پہنچانا ہے، اظہاررائےکی آزدای مذہب، کی بنیاد پرنفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دیتی۔مقررین نے فلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئےاسےدنیا بھرکےمسلمانوں کےجذبات کومجروح کرنےکا ذمہ دارقراردےدیا۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں مظاہرین نےجرمن حکومت سے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ فلم کو یوٹیوب اور دیگر ویب سائٹس سے ہٹایا جائے اور اس کےخلاف قانون سازی کی جائے،واشنگٹن میں بھی احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پیغمبروں کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیلئے بھی سزا کا تعین کیا جائے