جاپان میں مقامی افراد کی مخالفت کے باوجود امریکی اڈے پر ائرکرافٹ پہنچا دئیے گئے۔
جاپان کےجزیرہ اوکیناوا میں امریکی بیس میں جدید بارہ ایم وی ٹو ٹو ائرکرافٹ پہنچادئے گئے۔ جب کہ سینکڑوں مقامی افراد نے امریکی ائربیس کے قریب احتجاجی مظاہرہ بھی کیا، مظاہرین نے کہا کہ گنجان آباد رہائشی علاقے میں ان طیاروں کی موجودگی خطرناک ہے۔ بوئنگ اور بیل ہیلی کاپٹرکمپنی کے بنائے گئے ایم وی ٹوٹو طیارے انتہائی جدید ہیں، اور یہ ہیلی کاپٹرکی طرح کسی بھی جگہ پراترسکتے ہیں جبکہ اس کی اڑان ہوائی جہاز کی طرح ہے۔ واضح رہے کہ جاپان میں تقریباً پچاس ہزار امریکی فوجی مختلف مقامات پرموجود ہیں۔