2014 میں لاپتہ ہونے والے ملیشیا کے طیارے MH370 کا ملبہ ماریشس سے مل گیا
ملیشیا کے حکام کو بلآخر کامیابی مل ہی گئی، لاپتہ ہونے والے طیارے ایم ایچ تین سو ستر کا ملبہ ماریشس کے ساحل سے مل گیا، ملیشین حکام کے مطابق طیارے کے پروں کا کچھ حصہ ملا ہے،، جس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے، طیارہ مارچ دوہزار چودہ میں ملیشیا سے چین جاتے ہوئے سمندر پر لاپتہ ہو گیا تھا، طیارے میں دو سو انتالیس مسافر سوار تھے ، جن کی تلاش کیلئے کئی غیر ملکی ٹیمیں بھی آئی تھیں، تاہم اب تقریبا دو سالوں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد طیارے کا ملبہ ڈھونڈ نکالا گیا، اس سے پہلے بھی اس کے دو ٹکرے مختلف مقامات سے ملے تھے، تاہم اب طیارے کا بڑا حصہ ڈھونڈ لیا گیا ہے