لیاری: سنگولین میں رینجرز کا سرچ آپریشن،گینگ وار کا ملزم ہلاک ،15مشتبہ افرادگرفتار
ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری کے علاقے سنگولین میں رینجرز نے رات گئے سرچ آپریشن کیا ، اس دوران ایک گھر میں چھپے ملزمان نے فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ سے گینگ وار کا ملزم مارا گیا ، :ہلاک ملزم کاتعلق گینگ وار استاد تاجوگروپ سےتھا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،، ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا، لیاری کے علاقے بغدادی میں رینجرز نے مقابلے میں ایک ملزم محسن زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،،پولیس نے کینٹ میں شرث آپریشن کیا، اس دوران علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی، گھر گھر تلاشی کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، ادھر ڈیفنس میں پولیس نےکارروائی کرکے دواسٹریٹ کریمینل گرفتار کرلئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بنا نمبر پلیٹ موٹرسائکل برآمد ہوئی،،نیو ٹاؤن میں بھی پولیس نے کارروائی کی اور ایک ملزم گرفتار کرلیا