پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بلے باز یونس خان دبئی کے تاریخی ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہونگے ۔
ذرائع کے مطابق یونس خان کچھ عرصہ قبل بخار اور ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو گئے تھے اور پھر ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے ۔ کچھ روز ہسپتال میں زیر علاج بھی رہے۔ ڈاکٹرز نے انہیں گھر جانے کی اجازت دی ۔تاہم ابھی مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق یونس خان کے خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی ہے ۔جسے پورا ہونے کے بعد ہی وہ مکمل صحت یاب ہونگے ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یونس خان تیرہ اکتوبر سے شروع ہونے والے تاریخی ڈے نائٹ دبئی ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہونگے ۔ جبکہ سیریز کے بقیہ دو میچ میں بھی ان کی شمولیت مکمل فٹنس سے مشروط ہے