اسلام آباد میں وکلا نے کشمیر میں بھارتی مظالم اور کنٹرول لائن پر جارحیت کےخلاف مظاہرہ کیا
اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری کے باہر نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کےظلم اور بربریت اور لائن آف کنٹرول پر جارحیت کےخلاف احتجاج کیاگیا، جس میں وکلا برادری سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نےہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،جن پر بھارت کےخلاف نعرے درج تھے، انہوں نے بھارت سےمطالبہ کیا، کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ فوری طورپربند کیا جائے، مظاہرین نے بھارت کےخلاف شدید نعرے بھی لگائے