وزیرعظم نواز شریف کو کبھی غدار نہیں کہا، عمران خان نے مائنس ون کی بات کر کے غلط پیغام دیا : بلاول بھٹو

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے صرف کشمیر ایشو پر بات کی البتہ اپوزیشن کے پاناما بل پر بھی وزیراعظم نواز شریف کو قائل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کےمنتخب وزیراعظم کیلئے کبھی غدارکالفظ استعمال نہیں کیا، انہوں نے اتنا کہا تھا کہ مودی کے یار کو ایک دھکا اور دو۔ بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم قائد کے لیے بھی نرم گوشہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک حقیقت ہیں ، اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔۔ عمران خان کے مائنس ون فارمولے پر ردعمل میں بلاول نے کہا کہ ان کے بیان سے غلط پیغام گیا، وہ شہید بی بی کے بیٹے ہیں، ان کے نانا، ماموں اور خاندان کو مائنس کیا گیا، کل کو یہ کہیں گے بلاول کو بھی مائنس کر دو۔ا س موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ان کے برخوردار ہیں ان کے بڑوں کے ساتھ مل کر کام کیا ، مشترکہ اجلاس میں پیپلزپارٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔۔ آئندہ بھی ایک دوسرے سے تعاون کریں گے