بچوں کا مستقبل بہتر بنانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا : پاکستانی اداکار فواد خان
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ جولائی سے ہی پاکستان میں مقیم ہیں، انھیں میڈیا اور مداحوں کی جانب سے گزشتہ ہفتوں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر اظہار خیال کرنے کی درخواستیں کی گئیں، پاکستانی اداکار کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کا سوچنا ہے جو ہمارا مستقبل ہیں، باپ ہونے کی حیثیت سے ان کی دعا اور خواہش ہے کہ ہم مل کر زیادہ پرامن دنیا کی تعمیر کرسکتے ہیں، فواد خان نے خود سے منسوب بیانات کے بارے میں کہا کہ وہ اس مسئلے پر پہلی مرتبہ بات کر رہے ہیں،، وہ اپنے ساتھی فنکاروں، پاکستان، بھارت اور دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔