وزير داخلہ چودھری نثار کی زیر صدارت نادرا بورڈ کا اجلاس ,قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر نادرا کے ڈائریکٹر جنرل سمیت پوری ہائرنگ کمیٹی معطل

وزير داخلہ چودھری نثار کی زیر صدارت نادرا بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس ميں نادرا حکام کی جانب سے کرائے پر لی گئی عمارت کے معاملے پر ایف آئی اے کی رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کی گئی،وزير داخلہ نے اس رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے میں نادرا اور پیپرا رولز اور شفافیت کے تقاضوں کو مد نظر کیوں نہیں رکھا گیا،اجلاس ميں فيصلہ کيا گيا کہ اکتیس اکتوبر کے بعد سے ایسے تمام نادرا اہلکاروں پر جو کسی درخواست گزار کے ساتھ غیر مہذب یا بداخلاقی کے مرتکب ہوں گے،بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں درخواست گزاروں کے فیڈ بیک کے عمل کو ڈیجیٹل کردیا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ شناختی کارڈ کی قومی تصدیقی مہم میں اب تک نو کروڑ نو لاکھ شناختی کارڈز کی تصدیق ہو چکی ہے، 98 افراد نے حب الوطنی کے جذبے کے تحت نادرا ڈیٹا بیس میں غیر ملکیوں کی شناخت کی، ان میں سے 16 افراد کو نادرا چیرمین کی جانب سے انعامی چیک تقسیم کیے جا چکے ہیں اور انکے نام صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیر داخلہ پیر کو آن لائن پاسپورٹ کے اجرا کا باقاعدہ افتتاح کریں گے،وزیر داخلہ نےاس موقع پر ڈی جی پاسپورٹ کو ہدایت کی کہ ای پاسپورٹ کے اجرا کا پہلا مرحلہ مئی،جون 2017 میں شروع کر دیا جائے