.قومی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طو پر منظور کر لی گئی
قومی اسمبلی کے مشترکا اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم، ایل او سی پر کشیدگی اور بھارت کے جھوٹے بیانات کے خلاف قرارد پیش کی گئی، قرارداد مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پیش کی جس میں نہتے کشمیریوں کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے، مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی جانب سےکشمیرکواٹوٹ انگ کہنےکی تردیدکرتےہیں، مقبوضہ کشمیر میں110افراد شہید ہوئے، ڈیڑھ سوسےزائدنوجوانوں کو بینائی سے محروم کردیا گیا، بھارت نے ریاستی تشدد کی انتہا کردی ہے، قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لیں، عالمی برادری کشمیرمیں بھارتی مظالم رکوائے جبکہ اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق استصواب رائے ممکن بنائے، قرارداد میں کیا گیا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر پوری پاکستانی قوم یکجان ہے، بھارت کےساتھ مسئلہ کشمیرکےحل کیلیےبات چیت کیلیےتیارہیں،،، پاکستان اقوام متحدہ،عالمی قوانین کےمطابق کشمیریوں کےحقوق کوتسلیم کرتاہے، قرارداد میں بھارتی ایجنٹ بھوشن یادیو کی بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونےکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے، پارلیمنٹ نے اڑی حملے میں پاکستان کوملوث کرنے اور ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور سرجیکل سٹرائیک کے مضحکہ خیز دعوے کو بھی مسترد کردیا ہے۔