کولمبیا کے صدر ہوان مینوئل سینٹوس نے امن کا نوبل انعام جیت لیا
نوبیل امن انعام کیلئے شام کی غیر سرکاری تنظیم "سیرین وائٹ ہیلمٹس"کو فیورٹ قرار دیا گیا تھا ، تاہم یہ انعام کولمبیائی صدر ہوان مینوئل سینٹوس کے نام رہا، نوبیل پیِس پرائز کی پانچ رکنی کمیٹی نے کہا کہ خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے سینٹوس کی کوششیں قابل قدر ہیں ، امید ہے اس انعام سے اُن کا عزم مزید پختہ ہوگا اور وہ امن قائم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ، ۔کولمبیائی حکومت اور فارک باغیوں کے درمیان چار ماہ قبل امن معاہدہ طے پایا تھا،اس حوالے سے ریفرنڈم بھی ہوا تاہم عوام نے معاہدے کی مخالفت میں ووٹ دیا تھا، ملک میں باون سال سے جاری خانہ جنگی میں دو لاکھ ساٹھہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں