محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دے دی

سندھ حکومت نے محرم الحرام کے دوران مجالس میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاؤڈ اسپیکر مجالس کے مقامات اور امام بارگاہوں کے اندر استعمال کیے جاسکیں گے۔ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے حوالے سے تمام قواعد پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔