فیفا ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ کوالی فائرز میں چلِی اور کولمبیا کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی
فٹبال ورلڈ کپ کے کوالی فائرز میچ میں کولمبیا اور پیرا گوئے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، پہلےہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی ، کھیل کے آخری منٹ میں کولمبیا نے گول داغ کر ایک صفر سے فتح سمیٹ لی۔ دوسرے میچ میں چلِی کی ٹیم ،ایکواڈور سے دو دو ہاتھ کرنے میدان میں اتری، کوپا امیریکا چیمپئن نے یکطرفہ مقابلے کے بعد تین گول سے کامیابی حاصل کی ایک اور میچ میں ارجنٹائن اور پیرو میں جوڑ پڑا۔ سٹار کھلاڑی لیونل میسی انجری کا باعث ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ ارجنٹائن نے پندرہویں منٹ میں برتری حاصل کی جسے پیرو نے اٹھاون ویں منٹ میں برابر کردیا، ستتر ویں منٹ میں ارجنٹائن کی برتری دوگنی ہوگئی،پیرو نے ہمت نہ ہاری اور چوراسی منٹ میں اسکور کرکے حساب برابر کردیا