انگلینڈ نے پہلے ون ڈے میں میزبان بنگلہ دیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد اکیس رنز سے شکست دے دی
شیر بنگلا سٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں انگلیںڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹ پر تین سو نو رنز بنائے ۔ بین سٹوکس ایک سو ایک ،کپتان جوز بٹلر تریسٹھ ،بین ڈکٹ ساٹھ ، جیسن رائے اکتالیس رنز بنا کر نمایان رہے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان مشرفی مرتضیٰ، شفیع الاسلام اور شکیب الحسن نے دو، دو وکٹ حاصل کیں۔ بنگالی ٹیم اڑتالیس ویں اوور میں دو سو اٹھاسی رنز پر آوٹ ہو گئی ۔ میزبان ٹیم کے آخری چھے کھلاڑی صرف سترہ رنز پر آوٹ ہوگئے ۔اور انگلینڈ نے ہاری ہوئی بازی اپنے نام کر لی ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے امر القیس نے ایک سو بارہ ،اور شکیب الحسن نے اناسی رنز بنائے ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے مین آف دی میچ جیک بال نے پانچ جبکہ عادل راشد نے چار وکٹ حاصل کیں ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا مقابلہ نو اکتوبر کو ہو گا