جمہوریت ہی پاکستان کی ترقی کی علامت ہے، صرف کھوکھلے نعروں سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوتے:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
نوشہروفیروز میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے صرف باتیں نہیں کیں،کام کرکے دکھایا، ن لیگ کی حکومت میں صوبوں کے وسائل بڑھائے گئے، آج پورے ملک میں موٹرویز کاجال بچھ رہاہے،یہ نوازشریف کا وژن تھا۔۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے میثاق جمہوریت سے انتقامی سیاست کا خاتمہ کیا، انصاف اس وقت ہو گا جب ملک میں جمہوریت ہو گی،، اٹھائیس جولائی کے عدالتی فیصلے کو حکومت نے تسلیم کر کے جمہوریت کو فتح دلوائی، عدالتی فیصلےکےبعدکہاگیاکہ ن لیگ ٹوٹ جائیگی لوگ ادھرادھربھاگ جائینگے، امید کرتے ہیں سیاست کےجس معیارپرنوازشریف،بینظیرمیں اتفاق ہواوہی آگےچلےگا۔ امید کرتے ہیں پیپلز پارٹی غور کرے گی، ہمیں میثاق جمہوریت کے مطابق سیاست کو آگے لے کر جانا ہے، نوازشریف لوگوں کو اکٹھا کرنے کی بات کرتے ہیں، نوازشریف واحد لیڈر ہیں جو ملک کی ترقی کی بات کرتے ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پچھلےدورکےمقابلےمیں زیادہ وسائل صوبوں کوحوالےکیےگئے، ن لیگ کی حکومت میں ترقی تین فیصد سے بڑھ کرچھ فیصد ہوگئی،، صرف کھوکھلے نعروں سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوتے، انہوں نے نوشہروفیروز میں ترقیاتی کاموں کیلئے ایک ارب روپے کے پیکج کا اعلان بھی کیا