بادشاہی مسجد سے حضور پاک کے نعلین پاک چوری

Oct 07, 2018 | 00:07

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں بادشاہی مسجد سے حضورپاک کے نعلین پاک چوری ہونے سے متعلق ایس اے جعفری کی درخواست پرسماعت ہوئی،،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق بادشاہی مسجد سے سال دوہزاردومیں حضورپاک کے نعلین مبارک چوری ہوئے،مقدمہ درج ہونے کے باوجود ابھی تک پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے نعلین مبارک بازیاب نہیں کیے اورنہ ہی ڈیوٹی پرمامور سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ ایک سرکاری اہلکارنے بتایا کہ ذوالفقارنامی سب انسپکٹرنے نعلین مبارک چوری کیے۔ چیف جسٹس نے ڈی جی اوقاف کواتوارکوطلب کرلیا،،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہم نعلین مبارک کی حفاظت نہیں کرسکے۔۔ڈیوٹی پرموجود سب کو نکال دینا چاہیے تھا،چیف جسٹس نے ڈی آئی جی لیگل کوتمام متعلقہ افسران سے انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا

مزیدخبریں