دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف کھانے کے وقفے تک 89 رنز بنالیے
دبئی: پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے 89 رنز بنالیے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو محمد حفیظ اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں بلے باز پراعتماد انداز سے کھیلتے ہوئے کریز پر موجود ہیں، محمد حفیظ 48 اور امام الحق 36 رنز بناچکے ہیں۔۔قومی ٹیم میں بلال آصف کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ، مارنوس لابوسشان اور ٹریوس ہیڈ اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔