نوازشریف نے سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب
شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نواز شریف کا پھر سیاست کے میدان میں اترنے کا فیصلہ، سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا، حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے مقابلے کیلئے جوابی حکمت عملی کی تیاری شروع کردی، مسلم لیگ ن نے ا راست اقدام کے لئے مشاورت کافیصلہ کیا ہے اسی حوالے سے نواز شریف کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری ناقابل قبول ہے۔ پارٹی نے انتقامی کاروائیاں مزید برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سی ای سی میٹنگ میں معاملے پر تفصیلی بات چیت کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کئے جائیں گے۔ جبکہ حکومت کے عوام دشمن اقدامات، سی پیک اور سیاسی انتقامی کاروائیوں کے خلاف حکمتِ عملی تیار کی جائے گی۔