وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزیراعلٰی ہاؤس میں اعلٰی سطح اجلاس ہوا جس میں وزیراعلٰی عثمان بزدار، گورنر چوہدری محمد سرور اور پنجاب کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔۔۔۔ وزیراعظم کو اجلاس کے دوران پنجاب میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، کلین اینڈ گرین پنجاب، اپنا گھر اسکیم اور بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی گئی۔۔۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کے سو روزہ پلان ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سیکٹر میں ٹاسک فورسز کے قیام سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔۔۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے ارکان سے بھی ملاقات کی۔۔۔ وزیراعظم نے پنجاب کابینہ کو بلدیاتی نظام کے نفاذ اور ہاؤسنگ پروگرام پراعتماد میں لیا۔ ۔۔۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت پرانے بلدیاتی نظام میں موجود خامیوں کو دور کرکے نیا نظام لائے گی جس سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہوگی۔ نظام میں بہتری کے لئے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تجاوزات کیخلاف مہم میں کسی غریب آدمی کو زحمت نہ دی جائے۔