جو لوگ قائد حزب اختلاف کی گرفتاری پر شور مچا رہے ہیں وہ اصل میں اپنی گرفتاری کے خوف سے چلا رہے ہیں, وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پر الزام لگایا جارہا ہے کہ سیاسی انتقام لے رہے ہیں، نیب میرے ماتحت نہیں ہے اگر نیب کا ادارہ میرے ماتحت ہوتا تو کم از کم پچاس افراد جیل میں ہوتے، مزید کرپٹ لوگوں کی باری آنے ہی والی ہے انہیں جیل میں ڈالیں گے،، ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر جتنا مرضی شور مچائیں
، مظاہرے کریں دھرنے دیں یا اسمبلی میں چلائیں ہم ہرگز نہیں چھوڑیں گے،،وزیراعظم نے کہا کہ زرداری اور شہباز شریف بھائی بھائی ہیں یہ اکٹھے مل کر الیکشن لڑرہے ہیں، زرداری اور شریفوں کی کرپشن کی یونین ہے یہ لوگ قیمے کے نان کھلا کر لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں، بڑے بھائی کو پکڑا گیا تو کہا کہ نیب نے میرے سوالات کے جواب نہیں دیئے، ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار ایک تبدیلی کا نام ہے اور جب تک پی ٹی آئی کی حکومت ہے عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے اور سب سے کامیاب وزیراعلیٰ ہونگے