شہباز شریف نے آشیانہ سکیم شروع کی تو اسے جیل بھیج دیا گیاعمران خان نے عوام کو سہانے خواب دکھائے اب اپنے وعدے پورے کریں, سید خورشید شاہ
پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، حکمران 50لاکھ گھراورایک کروڑنوکریاں دینےکی بات کرتےہیں، شہبازشریف نے آشیانہ اسکیم شروع کی تو اسے جیل بھیج دیاگیا، کون یہ گھربنائے گا، ڈر اور خوف کی وجہ سے کوئی کام نہیں کرپارہا، انہوں نے کہا کہ نئی حکومت نےآتے ہی بجلی اور گیس مہنگی کردی، حکومت سوچتی ہےکہ گیس مہنگی ہونےسےغریبوں کوکوئی نقصان نہیں پہنچےگا، نئی حکومت نےعوام کوسہانےخواب دکھائے ، عمران خان اپنے وعدوں کو پورا کریں، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ غریب کے پسینے سے ملک ترقی کرتا ہے، لیکن سیاستدانوں کوالیکشن میں غریب یادآئے ہیں، انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے سرکاری زمین پرقبضہ کرنےوالوں سےجھگڑے کیے ہیں، اربوں روپے کی سرکاری زمینوں سے قبضے ختم کرائے ہیں، پیپلزپارٹی نے ہرعلاقے کو ترقی دی،عوام کی خوشحالی کےلیےکام کیا ۔