امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے احتساب کے حامی ہیں لیکن اداروں کے اقدامات سے انتقام نہیں جھلکنا چاہیے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق
کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا حکومت ریاست مدینہ کا قیام چاہتی تو ہم خوشی سے ان کا ساتھ دیں گے لیکن مدینے کی ریاست سے سود کے نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
سراج الحق کا کہنا تھا حکومت نے سو دن کام کرنے کے لیے مانگے ہیں ہم انتظار کریں گے ہمیں کوئی جلدی نہیں لیکن اس دوران کوئی غیر قانونی اقدام ہوا تو مخالفت کریں گے۔
سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا عمران خان کی حکومت نے اقتدار میں آکر اپوزیشن کا انداز اپنایا ہے۔ انہیں اپنے وعدے کے مطابق لاپتہ افراد کا پتہ لگانا چاہیے۔۔کیمرہ میں امجد اقبال کے ساتھ شاہد اے کے محسن وقت نیوز کراچی