مٹیاری کے علاقے ہالہ میں ڈگری کالج کا کلرک فرعونیت پر اتر آیا، بیٹی کا فارم لینے کیلئےآنے والا شخص غریب باپ پاؤں پکڑ کر معافی مانگنے پرمجبور ہو گیا
مٹیاری کے علاقے ہالہ میں ڈگری کالج کےعملے کی من مانیاں حد سے بڑھ گئیں، بیٹی کا فارم حاصل کرنے والے باپ نےکسی سبجیکٹ کے بارے میں معلوم کیا توکالج کلرک طیش میں آگیا، متاثرہ شخص نےپرنسپل کو شکایت کی تو تمام سٹاف ایک ہوگیا،اور ظفراللہ سے کہا کہ پرنسپل کو کیوں بتایا،تم نے ہماری بے عزتی کروائی ہے،کلرک نے غضبناک ہوتے ہوئےکرسیوں کو لاتیں ماریں،لوگوں کے سمجھانے بجھانےپر بھی کسی کی ایک نہ سنی،متاثرہ شخص ظفراللہ کا کہنا تھا کہ کلرک نے کالج میں زیر تعلیم دو بیٹوں اور ایک بیٹی کونکلوانے کی دھمکی دی،اور پیرپکڑکر معافی مانگنے پر مجبورکیا،دوسری جانب کالج پرنسپل نے موقف اختیار کیا کہ معاملہ علم میں آنے کے بعد انہوں نے ظفراللہ اور سٹاف کی صلح کروادی، جبکہ متاثرہ شخص نے وزیراعلٰی سندھ اور بلاول بھٹو زرداری سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔