دوسرا چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں ملک کی آٹھ بہترین ٹیموں نے حصہ لیا
چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیشنل بنک کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ واپڈا کی ٹیم دوسری پوزیشن پر رہی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیف آف نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔مہمان خصوصی نے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو بالترتیب پانچ لاکھ،تین لاکھ اوردولاکھ روپے کے نقد انعامات سے نوازا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے پاکستان ہاکی کے درخشاں ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے پاک بحریہ ملک میں ہاکی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔۔۔۔