سعودی فیشن ڈیزائنر کے ملبوسات کی پیرس نمائش میں دھوم
پیرس فیشن ویک گارمنٹس اسپرنگ / سمر 2020ء میں سعودی عرب کے علاقے طائف سے تعلق رکھنے والی فیشن ڈیزائنر ھنیدہ صیرفی اپنےملبوسات ڈیزائن کے چند نمونے پیش کیے گئے۔ صیرفی کے تیار کردہ فیشن ملبوسات میں خصوصی طورپر سعودی عرب میں دیہی علاقوں کی خواتین کے پہناووں کی نمائش کی گئی۔ یہ پہناوے کھلی قمیص، اوپر سے کھلی اور نیچے سے تنگ شلوار اور درمیان ایک بڑی اور کھلی پٹی پر مشتمل ہے۔جن سے طائف کے علاقے کے روایتی ملبوسات کی ایک جھلک دیکھی جاسکتی ہے۔ صیرافی نے کہااس نسواں ملبوسات کے نمونے پیش کرنے کا مقصد خواتین کی ترقی اور فیشن کے ذریعے معاشرے میں ان کے کردار کی عکاسی کرنا ہے۔