ٹوبہ ٹیک سنگھ:ہمسائے کی 3 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی، قتل کی کوشش،ملزم گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گزشتہ روزلاپتا ہونےوالے تین سالہ محمد حسن کوزخمی حالت میں کھیت سے برآمد کرلیا گیا ، ہمسائے نے مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کرمردہ سمجھ کر پھینک دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے بخشی پارک کے رہائشی عبدالرحمان کا تین سالہ بیٹا محمد حسن گزشتہ روز گھرکے باہرکھیلتے ہوئے لا پتا ہوگیا تھا، پولیس اور اہل علاقہ گزشتہ روز سے اسے تلا ش کررہے تھے ۔پولیس نے مختلف مقامات کی تلاشی کے دوران دو محلے داروں کوشک کی بنا پرحراست میں لےکرتفتیش شروع کی ۔ تفتیش کے دوران بچے کے ہمسائے حماد نے اعتراف کیا کہ اس نے زیادتی کے بعد محمد حسن کاگلا دبا کراسے کماد کی فصل میں پھینک دیا تھا، حماد کی عمر 16 سال بتائی جارہی ہے۔پولیس ملزم کی نشاندہی پرکھیت میں پہنچی توننھا محمد حسن بےہوشی کی حالت میں پڑا تھا ۔ شدید زخمی محمد حسن کو سول اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ زیادتی کی تصدیق کے لیے اس کا میڈیکل بھی کروایا گیا ہے۔