وزیر اعظم کی گورنر صاحبان کو گورنر ہاوسز کے لیے ایک مہینے کے اندر بزنس پلان ترتیب د ینے کی ہدایت
وزیر اعظم نے گورنر صاحبان کو ہدایات کی کہ تمام گورنر ہاوسز کے لیے ایک مہینے کے اندر بزنس پلان ترتیب دیں تاکہ ان کو حکومتی آمدن میں آضافہ کے لیے بروئےکار لایا جا سکے۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان امان اللہ یاسین زئی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان اور گورنر سندھ عمران اسمعیل نے وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی جس میں معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے ۔ملاقات میں گورنر ہاوسز کے اخراجات کم کرنے اور ان املاک کو عوامی استعمال میں لانے کے حوالے سے گفتگو۔ وزیر اعظم نے گورنر صاحبان کو ہدایات کی کہ تمام گورنر ہاوسز کے لیے ایک مہینے کے اندر بزنس پلان ترتیب دیں تاکہ ان کو حکومتی آمدن میں آضافہ کے لیے بروئےکار لایا جا سکے۔