ٹرمپ کورونا سے متاثر رہے تو اگلے ہفتے صدارتی مباحثہ نہیں ہونا چاہیے۔ جوبائیڈن
ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ کورونا وائرس سے متاثر رہتے ہیں تو اگلے ہفتے صدارتی مباحثہ نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ کوروناوائرس سے متاثر رہتے ہیں تو اگلے ہفتے کا صدارتی مباحثہ نہیں ہونا چاہیے ، بہت سارے لوگ وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، اب احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہو گا کیونکہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔صدر ٹرمپ کے اردگرد کے لوگ مسلسل مہلک وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں۔